ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

سمارٹ سٹی انڈیکس 2026: العلا کی نمایاں ترقی، رینکنگ میں 27 درجے بہتری

سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں سعودی شہر العلا نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے اپنی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ آئی ایم ڈی انڈیکس کے مطابق العلا 112 ویں سے ترقی کر کے 85 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال زیورخ پہلے، اوسلو دوسرے اور جنیوا تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ العلا نے 27 درجے بہتری کے ساتھ نمایاں ترقی کی مثال قائم کی۔ اسی طرح واشنگٹن ڈی سی نے بھی 23 درجے ترقی حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ العلا کی یہ پیش رفت سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔

العلا میں تعلیم، صحت اور دیگر سروسز کے مربوط نظام کے ساتھ ساتھ لینگویج انسٹی ٹیوٹ میں پانچ زبانوں کی تعلیم اور 690 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی جاری ہے۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد سالانہ مسافروں کی گنجائش 4 لاکھ سے بڑھ کر 7 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جدید امیگریشن نظام کے ذریعے سمارٹ سفری سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔