ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

عامر خان نے بیٹے جنید خان کی فلم ’ایک دن‘ کے کلائمکس میں تبدیلی کر دی

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی رومانوی فلم ’ایک دن‘ کے اختتامی منظر کو ازسرِنو تحریر کر دیا ہے۔

فلم ساز منصور خان کے مطابق عامر خان کو کلائمکس پسند نہیں آیا، جس پر انہوں نے اس میں تبدیلی کی تجویز دی اور نیا اختتام لکھا، جس سے پوری ٹیم نے اتفاق کیا۔

فلم میں جنید خان کے ساتھ سائی پلوی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ ہدایت کاری سنیل پانڈے کر رہے ہیں۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے تحت تیار کی جا رہی ہے۔

منصور خان نے مزید بتایا کہ فلم کی تیاری کے دوران تخلیقی اختلافات بھی سامنے آئے، تاہم انہیں مثبت انداز میں حل کیا گیا۔

یہ فلم 2016 کی تھائی فلم ’ون ڈے‘ کا ری میک ہے اور اسے یکم مئی 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔