اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نیٹو سربراہ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جن ممالک نے اپنی سرزمین یا فوجی تنصیبات استعمال کرنے کی اجازت دی، وہ اس تنازع کے نتائج کی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتے۔ اسماعیل بقائی نے نیٹو چیف کے بیانات کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
