محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور دباؤ یا دھمکیوں سے ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلے ایران کی پالیسی کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی بعض یورپی ممالک پر امریکا اور اسرائیل کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک اپنے کردار کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔
