ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلاباز کی طبیعت ناساز، عملے کی زمین پر واپسی کا فیصلہ

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں ایک خلاباز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد عملے کو زمین پر واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلاباز کی حالت اس وقت مستحکم ہے تاہم طبی خرابی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر چار رکنی عملے کی آئندہ چند دنوں میں زمین پر واپسی متوقع ہے۔

واپس آنے والے عملے میں امریکا کے دو جبکہ جاپان اور روس کا ایک ایک خلاباز شامل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس وقت خلائی اسٹیشن پر مجموعی طور پر سات خلاباز موجود ہیں، جن میں تازہ ترین عملہ گزشتہ سال اگست میں وہاں پہنچا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی تاریخ میں طبی وجوہات کی بنیاد پر یہ پہلی بار ہے کہ خلابازوں کو زمین پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔