ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

برطانیہ میں شدید برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی درہم برہم

برطانیہ اس وقت برفانی طوفان گوریٹی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید موسم نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز میں گزشتہ دس برس کی بدترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز رفتار ہواؤں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار سو میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز کے لیے ایمبر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث برمنگھم ایئرپورٹ کا رن وے بند کرنا پڑا، جبکہ کارنوال میں انتہائی تیز ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب لندن میں بھی موسم کی شدت کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔