ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے کی شدید مذمت

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے متنازع اور غیرقانونی دورۂ صومالی لینڈ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، قطر، عمان، مصر، لیبیا، یمن، انڈونیشیا اور صومالیہ سمیت 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ 6 جنوری 2026 کو اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ صومالیہ کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر شدید تنقید کے باوجود اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے متنازع علاقے صومالی لینڈ کا دورہ کیا اور خود ساختہ صدر عبد الرحمان سے ملاقات کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق گیدون سار نے دارالحکومت ہرجیسہ میں صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران مستقبل میں سفارت خانے کھولنے اور سفیروں کی تعیناتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔