ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شدید دھند کے باعث مختلف شاہراہیں بند، ٹریفک متاثر

ملک کے مختلف حصوں میں چھائی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی صورتحال متاثر ہو گئی ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حدِ نگاہ کم ہونے سے کئی اہم موٹر ویز اور شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق موٹر وے ایم ون صوابی سے برہان تک، ایم فور شیرشاہ سے شام کوٹ تک، ایم فائیو شیرشاہ سے سکھر تک جبکہ ایم 14 فتح جنگ سے کوٹ بیلیاں تک بند ہے۔ بلوچستان میں جعفرآباد، صحبت پور اور بولان کے علاقوں میں بھی دھند کے باعث ٹریفک میں رکاوٹیں دیکھی گئیں۔

سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھند کے دوران ایک ٹرک الٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔