میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں، تاہم شہر کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سے سہیل آفریدی کی گفتگو ہو چکی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اگر کراچی پریس کلب یا انصاف ہاؤس جانا چاہتے ہیں تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے خوشگوار انداز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کراچی میں نہاری کی دعوت بھی دی۔
