ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

تمام محاذوں پر جنگ بندی ناگزیر، فرانسیسی صدر میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے زور دیا ہے کہ لبنان سمیت پورے خطے میں فوری جنگ بندی ضروری ہے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔

انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت سے الگ الگ رابطوں میں حالیہ جنگ بندی کو مثبت پیش رفت قرار دیا اور اس پر مکمل عملدرآمد کی امید ظاہر کی۔

میکرون کے مطابق خطے میں دیرپا امن کے لیے جامع مذاکرات ناگزیر ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

فرانسیسی صدر نے قطر، امارات، لبنان اور عراق کی قیادت سے بھی بات چیت کی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے فرانس کے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔