اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سعودی عرب کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد کا مقصد سائبر سکیورٹی کے شعبے میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور قیادت کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ عالمی سطح پر مہارتوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام خواتین کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
