امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کے حوالے سے اپنے حالیہ سخت مؤقف میں نرمی لاتے ہوئے انہیں “اچھی شخصیت” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات پر اختلافات ضرور رہے، لیکن وہ اب بھی میلونی کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق پالیسی پر اختلافات پیدا ہوئے تھے، جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کے باوجود وہ میلونی کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث سفارتی کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم تازہ بیان کو دونوں کے تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
