ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کا دعویٰ: دشمن کو تاریخی شکست، جنگ بندی کے باوجود سخت مؤقف برقرار

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے حالیہ پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف فریق کو جنگ میں نمایاں اور تاریخی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان کے مطابق ایران نے مذاکرات میں اپنی شرائط منوانے میں کامیابی حاصل کی، جن میں عدم جارحیت کی یقین دہانی، پابندیوں کا خاتمہ اور جوہری پروگرام سے متعلق مؤقف کی منظوری شامل ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کو برقرار رکھنے، خطے سے امریکی افواج کے انخلا اور دیگر اہم نکات کو بھی اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

حکام نے اس پیش رفت کو ایرانی عوام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی، تاہم ساتھ ہی خبردار کیا کہ فوج مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔