ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

امریکا۔ایران جنگ بندی پر عالمی ردعمل، امن کی امیدیں بڑھ گئیں

امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو دنیا بھر میں مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے ایک جامع امن معاہدہ تشکیل دیا جائے، جو نہ صرف ایران بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے خودمختاری اور سفارتی اصولوں کے احترام پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے امن دستوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن قیادت نے اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دیرپا امن کی جانب پہلا قدم ثابت ہونی چاہیے، جبکہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

عمان نے بھی اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔