بھارت نے سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی ورچوئل تقریب میں کسی بھی سرکاری کردار کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کا اہتمام ایک نجی میڈیا ادارہ کر رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق حکومت نہ تو اس تقریب کی منتظم ہے اور نہ ہی اس میں پیش کیے جانے والے خیالات کی توثیق کرتی ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ طویل عرصے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے عوامی خطاب کریں گی۔
