یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
