بلوچستان سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ایک روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ ہو چکی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔
