سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں منعقد ہونے والی تفریحی تقریبات اور سرگرمیوں میں 4 کروڑ 57 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس عرصے میں 2 ہزار 500 سے زیادہ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ معیار اور ضوابط کی نگرانی کے لیے 8 ہزار 500 سے زائد تفتیشی دورے بھی کیے گئے۔ اتھارٹی کے مطابق مملکت میں تفریحی شعبے سے وابستہ کمپنیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے بڑھ چکی ہے، جو سرمایہ کاری اور شعبے کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، شرکاء کی آراء جاننے کے لیے 900 سے زائد رپورٹس تیار کی گئیں تاکہ مستقبل میں تفریحی سرگرمیوں کے معیار اور منصوبہ بندی کو مزید بہتر بنایا جا سکے.
