نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے، جہاں اردن کی وزارتِ خارجہ کی ڈائریکٹر سجا المجالی اور پاکستان کے سفیر خرم سرفراز نے ان کا استقبال کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار آج مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ فلسطین کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی پیش رفت اور پاک۔اردن تعلقات سمیت مختلف امور پر کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
