ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

یاسر حسین کا دعویٰ: پاکستانی ڈراموں کے معیار میں کمی کی وجہ بھارتی مارکیٹ

اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ بھارتی ناظرین اور مارکیٹ ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے اعلیٰ معیار کے حامل تھے، لیکن بھارت میں مقبولیت کے بعد مواد میں تبدیلی آئی اور کہانیوں کا معیار متاثر ہوا۔

ان کے مطابق تخلیق کاروں نے بھارتی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد بنانا شروع کیا، جس کے باعث اصل معیار کمزور پڑ گیا۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔