سعودی عرب کے الباحہ میں جاری نویں الاطاولہ ہیریٹیج فیسٹیول میں روایتی دیہاتی محافظوں (العسس) کی دلکش پرفارمنس نے شرکاء کو ماضی کی یادوں میں پہنچا دیا۔ فنکاروں نے تاریخی یونیفارم، سرکاری طرز کی رائفلوں اور فوجی ساز و سامان کے ساتھ قدیم محافظوں کا کردار ادا کیا، جبکہ فوجی انداز کی پریڈ اور روایتی نعروں نے ثقافتی ماحول کو مزید جاندار بنا دیا۔ فیسٹیول کا مقصد مقامی ثقافتی ورثے، تاریخی روایات اور الباحہ کی سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جہاں مختلف عمر کے افراد کے لیے متنوع تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
