وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس فورس نے غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق شہدائے پولیس کی قربانیاں وطن کے امن اور استحکام کی بنیاد ہیں، جبکہ قوم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
