وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف انداز میں ہوئے اور مسلم لیگ (ن) کو عوام نے ترقیاتی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اتحادی حکومت کے بجائے اپنی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، جبکہ پیپلز پارٹی بھی انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج کو تسلیم کر لے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں، جبکہ 1973ء کا آئین اور پارلیمانی نظام ملک کے لیے مؤثر ہے، ضرورت صرف اس پر مکمل عملدرآمد کی ہے۔
