غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ایک متنازع اراضی امریکی سفارت خانے کی مستقل عمارت کی تعمیر کے لیے 99 سالہ لیز پر صرف ایک ڈالر کے عوض امریکا کو دے دی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین 1948 سے قبل فلسطینی خاندانوں کی ملکیت تھی، جبکہ اسرائیل نے 1950 میں اس پر قبضہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطینی علاقہ قرار دیتی ہے، جس کے باعث اس اراضی کی حیثیت بین الاقوامی سطح پر متنازع سمجھی جاتی ہے۔
