وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں گرین انڈسٹریل اکنامک زون کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
حکومتی بریفنگ کے مطابق مجوزہ منصوبے میں صاف توانائی پر مبنی جدید صنعتی انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا، جس سے روزگار کے نئے مواقع، برآمدات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت، این او سیز کے تیز رفتار اجرا اور کاروبار کے لیے آسان ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔
