سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تقریب صبح ساڑھے 10 بجے کورٹ روم نمبر ایک میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قانونی برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔
فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی اور قانونی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔
