ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

اداکارہ کنزہ ہاشمی کو اسٹاکنگ اور سیکیورٹی خطرات کا انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد مرتبہ سنگین سیکیورٹی خطرات اور اسٹاکنگ کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کا لوگوں پر اعتماد متاثر ہوا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک بیرونِ ملک موجود جنونی مداح نے ان کے گھر کے عملے کو پیسوں کے عوض اپنے ساتھ ملا لیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی ذاتی معلومات اور تصاویر غیر قانونی طور پر شیئر کی جاتی رہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایک اور واقعے میں ایک اسٹاکر ان کے ڈرامے کے سیٹ تک بھی پہنچ گیا تھا اور بعد میں ان کے گھر کے قریب تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم بروقت اقدامات کے باعث وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات ذہنی طور پر انتہائی پریشان کن ہوتے ہیں اور اکثر متاثرہ افراد کے لیے قانونی کارروائی کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔