ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آسٹریلوی بیٹنگ پر این ہیلی کی تنقید

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر این ہیلی نے اپنی ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اسپن بولنگ کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز صبر سے کھیلنے کے بجائے جلدی رنز بنانے اور زیادہ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کا نقصان ٹیم کو اٹھانا پڑتا ہے۔

این ہیلی کے مطابق پاکستان کے اسپنرز کا سامنا کرتے وقت قدموں کا درست استعمال اور مثبت انداز میں کھیلنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے سابق آسٹریلوی بیٹر ڈین جونز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپنرز کا دباؤ اپنی جارحانہ اور ذہانت بھری بیٹنگ سے ختم کر دیتے تھے۔