امریکی وفاقی عدالت نے فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق مقدمے کی کارروائی جاری رہے گی۔
امریکا کی 29 ریاستوں نے میٹا پر الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے اپنے پلیٹ فارمز کو اس انداز میں تیار کیا جس سے بچے اور نوعمر صارفین زیادہ وقت آن لائن گزاریں، جبکہ اس سے جڑے ممکنہ خطرات کو مناسب طور پر ظاہر نہیں کیا گیا۔
میٹا نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپنے مؤقف کا دفاع کرے گی۔
