قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئندہ دنوں میں بات چیت دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
قطری حکام کے مطابق مذاکرات ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ آگے بڑھیں گے۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ میں پاکستانی اور قطری ثالثوں کی امریکی اور ایرانی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں مختلف معاملات پر مثبت پیش رفت سامنے آئی۔
