بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک ڈے کیئر سینٹر میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے پانچ خواتین کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بچوں کو سزا کے طور پر واشنگ مشین اور باتھ روم میں بند کرنے سمیت ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جاتا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور بچوں کے حقوق کے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے کے بعد والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر متعلقہ ڈے کیئر سینٹر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
