امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ آئندہ دنوں ملازمین کی نئی چھانٹی کا اعلان کر سکتی ہے، جس سے دنیا بھر میں 5,500 سے زائد افراد متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ چھانٹیاں سیلز، کنسلٹنگ اور ایکس باکس سمیت مختلف شعبوں میں کی جا سکتی ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام اخراجات میں کمی اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ اپنی توجہ مصنوعی ذہانت (AI) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر مرکوز کر رہی ہے، جس کے باعث کمپنی اپنے وسائل نئی ٹیکنالوجیز کی جانب منتقل کر رہی ہے۔
