اداکارہ فرح سعدیہ اور میزبان توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنے نکاح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔ دونوں نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز سنسنی پھیلانے اور ویوز حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں نشر کر رہے ہیں، اور عوام سے غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی۔
