لودھراں کی سیشن عدالت نے صحافی ظفر جوئیہ کے قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا دے دی۔
عدالت نے کیس میں شامل مزید 15 افراد کو بھی قصوروار قرار دیتے ہوئے تین، تین سال قید اور جرمانہ عائد کیا۔
استغاثہ کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا تھا، جس کے نتیجے میں جون 2024 میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کیا گیا۔
تمام شواہد مکمل ہونے کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
