سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے سرسبز پہاڑوں، معتدل موسم اور دلکش قدرتی مناظر کی بدولت سیاحوں اور ہائیکنگ کے شوقین افراد کی پسندیدہ منزل بنتی جا رہی ہے۔
یہ علاقہ بہتے چشموں، کافی کے باغات، موسم گرما کے پھلوں اور سیڑھی نما کھیتوں کی وجہ سے قدرتی حسن کا منفرد نمونہ پیش کرتا ہے، جس کے باعث تعطیلات کے دوران یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لیے پہاڑی پارکوں، تفریحی سہولیات اور وزیٹر سروسز کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کو مزید بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
