ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکا کا اصفہان پر فضائی حملہ، ٹرمپ کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں مبینہ طور پر بنکر بسٹر بموں سے ایک بڑا حملہ کیا، جس کی ویڈیو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ویڈیو میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکے اور آگ کے شعلے دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں زیرِ زمین اہداف کو نشانہ بنانے والے بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، جبکہ ہدف ایک اسلحہ ڈپو بتایا جا رہا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں شدید ثانوی دھماکے بھی ہوئے، جن سے علاقے میں آگ اور دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیا گیا تھا، جبکہ امریکی حکام نے ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے امکان کا بھی ذکر کیا تھا۔