ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آئی پی ایل: کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا گیا

آئی پی ایل کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی، آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو کرکٹ آسٹریلیا نے بولنگ سے روک دیا ہے۔

کیمرون گرین کو 25.20 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے خریدا تھا، جو آئی پی ایل کے مہنگے ترین اوورسیز پلیئرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں گرین نے بولنگ نہیں کی، جس پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے گئے۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے اس حوالے سے کہا کہ اس معاملے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کریں۔ ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کیمرون گرین کو کمر کی نچلی حصے کی انجری کے پیش نظر عارضی طور پر بولنگ سے روکا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرین بھارت میں بولنگ لوڈ کا خیال رکھ رہے ہیں اور 10 سے 12 دن کے اندر وہ دوبارہ بولنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔