ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

فلک ناز کی پروڈکشن ہاؤس کے کنڈلی مطالبے پر تنقید

بھارتی اداکارہ فلک ناز نے ایک پروڈکشن ہاؤس کے غیر معمولی مطالبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں ان سے ڈرامے میں کام کرنے سے قبل کنڈلی (برتھ چارٹ) طلب کی گئی تھی۔

34 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ پہلے اداکاروں کو ان کی صلاحیت کی بنیاد پر کام ملتا تھا، پھر سوشل میڈیا فالوورز کو اہمیت دی جانے لگی، اور اب کنڈلی دیکھ کر فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ فلک ناز نے بغیر کسی کا نام لیے اشارہ کیا کہ اسی وجہ سے وہ کبھی ایکتا کپور کے ساتھ کام نہیں کر پائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر منصفانہ طریقہ کار کی وجہ سے کئی قابل اور تجربہ کار فنکار بھی کام سے محروم ہو رہے ہیں۔ فلک ناز نے پروڈکشن ہاؤسز سے سوال کیا کہ کیا وہ عالمی ہٹ سیریز کے لیے ایسا غیر معمولی طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔

فلک ناز گزشتہ 15 سال سے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور انہوں نے سسرال سمرن، ڈولی ارمانوں کی، تارک مہتا کا الٹا چشمہ اور بگ باس او ٹی ٹی 2 میں کام کیا ہے۔