ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نوازالدین صدیقی: “میں کسی کی جگہ لینے نہیں آیا، یہ میرا ذاتی سفر ہے”

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے مرحوم عرفان خان کی جگہ لینے کے حوالے سے مباحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی سفر ہے اور میں کسی کی جگہ لینے کے لیے نہیں آیا، تاہم عرفان خان کو اپنا استاد اور مینٹور قرار دیا۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ صدیقی نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے سب سے اہم کام خود کو دریافت کرنا اور کرداروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں سے اپنا موازنہ نہیں کرتے بلکہ اپنی کمزوریوں کا سامنا کرداروں کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔

نوازالدین اور عرفان خان نے متعدد فلموں میں ساتھ کام کیا، جن میں لنچ باکس، پان سنگھ تومر اور بائی پاس شامل ہیں۔ عرفان خان 2020 میں 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

پروفیشنل محاذ پر نوازالدین صدیقی کو حال ہی میں نیٹ فلیکس کی کرائم تھرلر رات اکیلی ہے: دی بنسل مرڈرز میں دیکھا گیا، جبکہ اس سال ان کی کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جن میں سیکشن 108، دی گریٹ اسکیپ فرار اور تومباد 2 شامل ہیں۔