ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کی میزائل صلاحیت ختم یا حکمتِ عملی میں تبدیلی؟ حملے جاری رہنے کی وجوہات سامنے آگئیں

امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو بڑا نقصان پہنچا ہے، تاہم خطے میں ایرانی حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت اور فضائی طاقت کو شدید دھچکا لگا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ ایران کی ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت کو بڑی حد تک تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود حالیہ دنوں میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں میزائل خطرات اور حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایران کے حملوں کی شدت میں واضح کمی آئی ہے، تاہم وہ محدود تعداد میں مسلسل میزائل اور ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی میزائلوں کا کچھ ذخیرہ موجود ہے اور وہ موبائل لانچرز اور خفیہ مقامات سے حملے کر رہا ہے، جس سے انہیں مکمل طور پر ختم کرنا مشکل ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران اب طویل دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی اپنا رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر تیل کی قیمتوں اور خلیجی خطے کی سیکیورٹی پر۔