ذات صلة

جمع

جدہ عازمینِ حج کا پہلا استقبال مرکز کیسے بنا؟

جدہ تاریخی طور پر وہ شہر رہا ہے جو...

علیزے شاہ کی شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ...

آرسنل کی فتح میں پاکستانی ماہرِ طب کا کردار سامنے آگیا

انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم آرسنل کے ہیڈ...

ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ

ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے درمیان...

ایران میں گرلز اسکول حملے پر امریکی سینیٹرز کا سخت ردعمل، تحقیقات کا مطالبہ

امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایران کے شہر مناب میں گرلز ایلیمنٹری اسکول پر ہونے والے حملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 170 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بڑی تعداد کم عمر بچیوں کی بتائی جاتی ہے۔

سینیٹرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے، اس لیے امریکی محکمۂ دفاع واضح کرے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور کیا کسی پالیسی فیصلے نے اس میں کردار ادا کیا۔ بیان پر برائن شاٹز، جین شاہین، جیک ریڈ اور الزبتھ وارن سمیت کئی اہم ڈیموکریٹ رہنماؤں نے دستخط کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی ویڈیوز سے عندیہ ملا ہے کہ حملہ ممکنہ طور پر ٹوماہاک میزائل سے کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ ایران نے خود کیا، جبکہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ پینٹاگون اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔