ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر ٹرمپ کا اظہارِ مایوسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قیادت خطے میں استحکام کے لیے مثبت قدم نہیں سمجھی جا سکتی۔

میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد تہران کے پاس امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف استعمال کے لیے مؤثر ہتھیار طویل عرصے تک باقی نہیں رہیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر کھل کر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت سے کریں گے اور اس حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔