ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ آج

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم آمنے سامنے ہوں گے۔ قومی ٹیم کے لیے یہ میچ سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے اور انگلینڈ کو شکست دینا لازمی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پاکستان کے پاس ایک ایک میچ کے بعد صرف ایک پوائنٹ ہے، جبکہ انگلینڈ کے دو پوائنٹس ہیں اور اس کا رن ریٹ مثبت 2.55 ہے۔

میچ پالیکیلے اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ شائقین اسے جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم Myco پر براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔