ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مسٹر بیسٹ نے آنکھوں کی نایاب بیماری سے متعلق انکشاف کیا

دنیا کے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دائیں آنکھ سے تقریباً نابینا ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جواب میں مسٹر بیسٹ نے بتایا کہ بہتر دیکھنے کے لیے انہیں آنکھیں سکیڑنی پڑتی ہیں، اور کانٹیکٹ لینس کے باوجود صاف نظر نہیں آتا۔ انہوں نے بیماری کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے ان کی علامات کو ایک نایاب جینیاتی مرض اسٹارگارڈٹ ڈیزیز (Stargardt Disease) قرار دیا ہے۔

اسٹارگارڈٹ ڈیزیز کیا ہے؟

یہ موروثی بیماری ABCA4 جین کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے، جس سے آنکھ میں زہریلا مادہ جمع ہوتا ہے۔ نتیجتاً مرکزی بینائی متاثر ہوتی ہے، جبکہ اطراف کی نظر عام طور پر محفوظ رہتی ہے۔

ابتدائی علامات

  • آنکھوں کے سامنے مستقل دھند یا سرمئی سائے

  • روشنی سے اندھیرے میں دیر سے نظر آنا

  • رنگوں کا مدھم نظر آنا

  • تحریر یا چہرہ دیکھتے وقت بار بار آنکھیں سکیڑنا

ماہرین کے مطابق یہ علامات اکثر عام نظر کی کمزوری یا تھکن سمجھ کر نظر انداز کی جاتی ہیں، جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

علاج کے امکانات

  • اس بیماری کا ابھی تک مکمل علاج موجود نہیں

  • جین تھیراپی پر تحقیق جاری ہے

  • وٹامن اے کی زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے

  • دھوپ میں UV پروٹیکشن چشمہ پہننا ضروری ہے

مسٹر بیسٹ کا یہ انکشاف آنکھوں کی صحت کے حوالے سے شعور بڑھانے اور مداحوں کو محتاط رہنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔