ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سولجر بازار دھماکا کیس، عمارت کا مالک گرفتار

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکیج کے باعث پیش آنے والے مہلک دھماکے کے بعد منہدم عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل بالسبب، املاک کو نقصان پہنچانے، غفلت اور لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمارت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دھماکا رات 3 بج کر 47 منٹ پر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔