ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے 2 ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ رمضان کے دوران مساجد کی سیکیورٹی کے ساتھ 449 عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

جہلم کے علاقے دینہ میں رات گئے 25 گھروں کی تلاشی اور 62 افراد کی جانچ کی گئی، جبکہ اسلام آباد کے ترنول، راولپنڈی کے ڈھوک کشمیریاں، اٹک کے مختلف مقامات اور چکوال میں بھی سرچ اور اسکریننگ کی کارروائیاں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افراد کی نشاندہی اور دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری رہے گا، جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔