ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

گلستانِ جوہر میں مطلوب شدت پسند کی گرفتاری

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مطلوب شدت پسند کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم، دوست محمد، کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ سیکیورٹی اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم 2020 میں خیبر پختونخوا کے علاقے نواگئی میں اسسٹنٹ کمشنر پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے میں مبینہ طور پر شامل رہا۔ اس مقدمے کا اندراج تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیا گیا تھا۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا اور مبینہ طور پر مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں۔