آسٹریا کے حکام نے ٹیلر سوئفٹ کے ویانا کنسرٹس پر مبینہ حملے کی ناکام سازش میں ملوث 21 سالہ نوجوان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔
رائٹرز کے مطابق ملزم کو گزشتہ سال 2024ء میں کنسرٹ سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نے دھماکہ خیز مواد TATP تیار کیا اور غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدنے کی کوشش کی، نیز شدت پسند تنظیم سے وابستگی رکھتے ہوئے شریپنل بم بنانے کے طریقے آن لائن تلاش کیے۔
ملزم کے وکیل نے حالیہ الزامات پر تبصرہ نہیں کیا، تاہم ماضی میں اس نے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ اگر عدالت میں الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ملزم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
