پاکستانی اداکار اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انہیں نئے اور منفرد کردار کی پیشکش نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار حسین نے انڈسٹری میں موجود متعصب رویّے اور پسِ پردہ معاملات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بعض پروڈیوسرز اور اداکار اپنے ذاتی میک اپ آرٹسٹس کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے سینئر آرٹسٹس کو غیر منطقی پیشکشیں ملتی ہیں۔
وقف حسین نے مزید بتایا کہ وہ منفرد اور چیلنجنگ کردار کے لیے تیار تھے، مگر ان کے لیے مواقع محدود رہے۔ پروگرام کی میزبان نے بھی تصدیق کی کہ کئی مرتبہ معروف اداکارہ اپنا میک اپ خود کرتیں، مگر کریڈٹ اپنے پسندیدہ آرٹسٹ کو دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ وقار حسین بیوٹی انڈسٹری کے نمایاں میک اپ آرٹسٹس میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ میں عبد الودود کے کردار سے شوبز میں اپنی پہچان بنائی تھی۔
