امیر مقام نے موٹر وے کی بندش پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سے اسلام آباد جاتے ہوئے انہوں نے راستے میں بچے، خواتین اور مریضوں کو مشکلات میں گھرا دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ سڑک بند ہونے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مسافر اپنی پروازیں کھو رہے ہیں اور مریض اسپتال تک نہیں پہنچ پا رہے۔ ان کے بقول ریاست کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ شہریوں کو مزید تکلیف سے بچایا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور تحریک انصاف سے وابستہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
